Live Updates

ارباب نجیب اللہ کی شمولیت سے پی ٹی آئی مزیدمضبوط ہوگی،عمران خان سالارزئی

منگل 19 ستمبر 2017 13:34

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اورحیات آباد کے نائب ناظم عمران خان سالارزئی نے کہاہے کہ ارباب نجیب اللہ کی شمولیت سے پی ٹی آئی علاقے میں مزیدمضبوط ہوگی۔

(جاری ہے)

کیونکہ وہ بے داغ سیاسی ماضی رکھتے ہیںاورعوام ان کی بھرپورپذیرائی کرتے ہیں ۔منگل کے روز جاری ہونے والے بیان کے مطابق انہوںنے کہاکہ ارباب نجیب اللہ کی شمولیت سے ان لوگوں کے منہ بھی بندہوجائیں گے جو رکن صوبائی اسمبلی یاسین خلیل پربلاوجہ الزامات لگاتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ یاسین خلیل کی کوششوں اورحکمت عملی سے پی ٹی آئی کواتنی اہم کامیابی ملی ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :