فاطمید فائونڈیشن کے زیر اہتمام پی ایم ڈی سی میں عطیہ خون کیمپ کا انعقاد

منگل 19 ستمبر 2017 13:34

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء)فاطمید فائونڈیشن پشاور کا پشاور ماڈل ڈگری کالج فار بوائیز جمیل چوک میں ایڈمنسٹریٹر یونس سیٹھی کی زیر نگرانی اور روٹری کلب پشاور نیو سٹی کے تعاون سے عطیہ خون کیمپ لگایا گیا جس میں طلباء نے تھیلی سیمیا و ہیمو فیلیاء اور دیگر امراض خون میں مبتلا بچوں کیلئے خون کے عطیات دئیے ۔

(جاری ہے)

بلڈ کیمپ 6روز تک جاری رہے گا جس میں پہلے اور دوسرے دن 200سے زائد طلباء نے خون عطیہ کیا۔

اس موقع پر یونس سیٹھی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ان کے کالج اور روٹری کلب پشاور نیو سٹی نے مل کر اب تک 11ہزارخون بیگز فاطمید فائونڈیشن کو عطیہ کئے ہیں۔ ہر سال طلباء 1ہزار سے زائد خون بیگز عطیہ کرتے ہیں‘ انہوں نے کہا کہ انکی کوشش ہوگی کہ وہ زیا دہ سے زیادہ تھیلی سیمیا کے بچوں کی مدد کریں اور فاطمید فائونڈیشن کیساتھ بھر پور تعاون کریں۔