بلاول بھٹو زرداری کی29ویں سالگرہ پرسوں منائی جائے گی

منگل 19 ستمبر 2017 13:32

بلاول بھٹو زرداری کی29ویں سالگرہ پرسوں منائی جائے گی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری کی29ویں سالگرہ پرسوں21 ستمبر کو ملک بھر میں منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ملک بھرمیںپیپلز پارٹی کے زیر اہتمام سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے۔بلاول بھٹو زرداری سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے، بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کے بڑے فرزند ہیں۔بلاول بھٹو زرداری 21ستمبر 1988ء کو پیدا ہوئے۔بلاول بھٹوزرداری اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پیپلز پارٹی کے چیئرمین مقرر ہوئے۔