کراچی میں کاروباری سرگرمیوں کی مکمل بحالی تک رینجرز موجود رہے گی،

شہر قائد میں امن دیکھ کر سرمایہ کار آرہے ہیں،اگر پاکستان نے ترقی کرنا ہے تو کراچی میں امن لاناہے گورنر سندھ محمد زبیر کی کھارادر جنرل اسپتال کے دورے پر گفتگو

منگل 19 ستمبر 2017 13:32

کراچی میں کاروباری سرگرمیوں کی مکمل بحالی تک رینجرز موجود رہے گی،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ شہر قائد میں امن دیکھ کر سرمایہ کار آرہے ہیں، کاروباری سرگرمیوں کی مکمل بحالی تک رینجرز موجود رہے گی۔

(جاری ہے)

کراچی میں کھارادر جنرل اسپتال کے دورے کے دوران گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کے قدیم علاقے میں رعایتی فیس پر طبی خدمات کی فراہمی کھارادر جنرل اسپتال کا قابل تحسین اقدام ہے، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں خدمات انجام دینے والے قابل تحسین ہیں، عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں نجی طبی مراکز اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

گورنر سندھ نے کہا میڈیا مثبت خیروں کو بریکنگ نیوز بنائے، کراچی میں امن دیکھ کر سرمایہ کار آرہے ہیں، اگر پاکستان کو ترقی کرنا ہے تو کراچی میں امن لانا ہوگا اور جب تک کراچی میں مکمل کاروبار بحال نہ ہوجائے رینجرز سندھ میں رہے گی۔