Live Updates

ْ ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کو عدالت قرار دے تو عمران خان اسکے سامنے پیش ہوں گے،فواد چوہدری

آصف کرمانی نے کہا انہیں نوا زشریف کے لندن میں پتے کا علم نہیں،جھوٹ بولنے پر انہیں گرفتار کرلینا چاہیے تھا، آج دنیا دیکھ رہی ہے کہ عدالتوں سے کون بھاگ رہا ہے، وزیر داخلہ عدلیہ اور فوج کے خلاف مہم چلانے کے انچارج ہیں ،چیف جسٹس وزیر داخلہ کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے عدالت میں طلب کریں، انکے خلاف توہین عدالت کاروائی ہونی چاہیے،این اے 120میں لوگوں کو اغوا کرنے کا الزام لگایا گیا تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

منگل 19 ستمبر 2017 13:31

ْ ہائیکورٹ  الیکشن کمیشن کو عدالت قرار دے تو عمران خان اسکے سامنے پیش ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آصف کرمانی نے کہا کہ کہ انہیں نوا زشریف کے لندن میںپتے کا علم نہیں ہے۔جھوٹ بولنے پر آصف کرمانی کو گرفتار کرلینا چاہیے تھا، آج دنیا دیکھ رہی ہے کہ عدالتوں سے کون بھاگ رہا ہے، وزیر داخلہ عدلیہ اور فوج کے خلاف مہم چلانے کے انچارج ہیں ،چیف جسٹس وزیر داخلہ کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے عدالت میں طلب کریں، وزیر داخلہ کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی ہونی چاہیے،این اے 120میں لوگوں کو اغوا کرنے کا الزام بھی لگایا گیا،جن لوگوں کے اغوا کرنے کا الزام لگایا گیا وہ حلقے میں دیکھے گئے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو عدالت قرار دیا تو عمران خان الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاپا اور پپو نے اربوں روپے کھائے ہیں۔آصف کرمانی نے کہا کہ کہ انہیں نوا زشریف کے لندن میںپتے کا علم نہیں ہے۔جھوٹ بولنے پر آصف کرمانی کو گرفتار کرلینا چاہیے تھا۔ شرم وحیا ہے تو عدالتوں کا سامنا کریں۔ عدالت کو بتایا جارہا ہے کہ لندن فلیٹس کا پتا معلوم نہیں ہے۔

پورے پاکستان کو علم ہے کہ نواز شریف اور ان کا خاندان کہاں رہ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج دنیا دیکھ رہی ہے کہ عدالتوں سے کون بھاگ رہا ہے۔ مانیٹرنگ جج جسٹس اعجاز الاحسن کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ وزیر داخلہ عدلیہ اور فوج کے خلاف مہم چلانے کے انچارج ہیں۔چیف جسٹس وزیر داخلہ کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے عدالت میں طلب کریں۔ وزیر داخلہ کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی ہونی چاہیے۔

جے آئی ٹی رپورٹ میں ثبوت بہت زیادہ ہیں۔عمران خان عدالت میں پیش ہورہے ہیں الیکشن کمیشن کابھی احترام کرتے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ ایف زیڈری کمپنی سے پیسے دوسری کمپنیوں کو دیے جارہے تھے۔نواز شریف کے نئے منشی عدالت پیش ہوئے۔ پراسیکیوٹر نے ملزموں کی عدم پیشی پرکوئی اعتراض نہیںکیا۔این اے 120میں لوگوں کو اغوا کرنے کا الزام بھی لگایا گیا۔جن لوگوں کے اغوا کرنے کا الزام لگایا گیا وہ حلقے میں دیکھے گئے۔ احسن اقبال نے گمشدگیوں پر بھی سیاست کرنے کی کوشش کی ۔ عائشہ گلالئی کے پارٹی چھوڑنے کا بیان سب کے سامنے ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو عدالت قرار دیا تو عمران خان پیش ہوں گے۔ہمارا موقف ہے کیا الیکشن کمیشن انتظامی ادارہ ہے یا عدالت
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات