Live Updates

این اے 120 کے ضمنی انتخاب کا سرکاری نتیجہ جاری،مسلم لیگ (ن)کی کلثوم نواز 61 ہزار 745 ووٹ لے کر کامیاب

،تحریک انصاف کی یاسمین راشد 47 ہزار 99 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں،نوٹی فکیشن

منگل 19 ستمبر 2017 13:26

این اے 120 کے ضمنی انتخاب کا سرکاری نتیجہ جاری،مسلم لیگ (ن)کی کلثوم نواز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 لاہور کے ضمنی انتخاب کا سرکاری نتیجہ جاری کردیا، مسلم لیگ (ن)کی کلثوم نواز 61 ہزار 745 ووٹ لے کر کامیاب ،تحریک انصاف کی یاسمین راشد 47 ہزار 99 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن)کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے اور سرکاری نتیجے کے مطابق کلثوم نواز 61 ہزار 745 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں۔

تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی امیدوار یاسمین راشد 47 ہزار 99 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔نوٹی فکیشن کے مطابق این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کا تناسب 39.42 فیصد رہا جب کہ حلقے میں 3 لاکھ 21 ہزار 786 ووٹوں میں سے ایک لاکھ 26 ہزار ووٹ کاسٹ ہوئے۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد قومی اسمبلی کی نشست این اے 120 خالی ہوئی تھی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات