Live Updates

عائشہ گلالئی نے تحریری جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرادیا،سماعت 26ستمبرتک ملتوی

وزیراعظم کے انتخاب کے دن بیمار تھی،عمران خان کی جانب سے بھجوایا گیا ریفرنس بدنیتی پر مبنی ہے،عمران خان کے خلاف الزامات کو دبانے کیلئے ریفرنس دائر کیا گیا،عائشہ گلالئی کا تحریری جواب میں موقف

منگل 19 ستمبر 2017 13:26

عائشہ گلالئی نے تحریری جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرادیا،سماعت 26ستمبرتک ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) عائشہ گلالئی نے تحریری جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرادیا،جواب میں کہا گیا کہ وزیراعظم کے انتخاب کے دن بیمار تھی،عمران خان کی جانب سے بھجوایا گیا ریفرنس بدنیتی پر مبنی ہے،عمران خان کے خلاف الزامات کو دبانے کیلئے ریفرنس دائر کیا گیا۔منگل کو الیکشن کمیشن میں عائشہ گلالئی کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

عائشہ گلالئی کے وکیل نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرایا۔

(جاری ہے)

جواب میں کہا گیا کہ عمران خان کی جانب سے بھجوایا گیا ریفرنس بدنیتی پر مبنی ہے۔عمران خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد،گمراہ کن اور غلط ہیں۔ وزیراعظم کے انتخاب کے دن بیمار تھی۔ جواب میں مزید کہا گیا کہ عمران خان کے خلاف الزامات کو دبانے کیلئے ریفرنس دائر کیا گیا ۔ عائشہ گلالئی کے وکیل مسرور شاہ نے کہا کہ ضرورت پڑی تو اضافی دستاویزات بھی پیش کرینگے۔ عمران خان کے وکیل سکندر بشیرنے کہا کہ ہم اپنے وقت پر دلائل دینگے۔ ہمارے پاس بھی دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔عائشہ گلالئی کے خلاف ریفرنس کیس کی سماعت 26ستمبرتک ملتوی کردی گئی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات