سیاسی جماعتیں اپنے مفاد کیلئے الیکشن کمیشن پر دبا ڈالتی ہیں،

الیکشن کمیشن کسی سے مرعوب ہوگا نہ جھکے گا، اگلا الیکشن نئے الیکشن قانون کے تحت ہوگا، نئے بل میں الیکشن کمیشن کو پہلے سے زیادہ بااختیار بنایا گیا ہے سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کا تقریب سے خطاب

منگل 19 ستمبر 2017 13:26

سیاسی جماعتیں اپنے مفاد کیلئے الیکشن کمیشن پر دبا ڈالتی ہیں،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں اپنے مفاد کے لیے الیکشن کمیشن پر دبا ڈالتی ہیں، الیکشن کمیشن نہ کسی سے مرعوب ہوگا اورنہ جھکے گا، اگلا الیکشن نئے الیکشن قانون کے تحت ہوگا، نئے بل میں الیکشن کمیشن کو پہلے سے زیادہ بااختیار بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکٹورل مینجمنٹ کورس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا کہ الیکشن کمیشن نہ کسی سے مرعوب ہوگا اورنہ جھکے گا، آئینی طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دے گا۔

بابر یعقوب نے کہا کہ اگلا الیکشن نئے الیکشن قانون کے تحت ہوگا، نئے الیکشن بل میں الیکشن کمیشن کو پہلے سے زیادہ بااختیار بنایا گیا ہے، انتخابی عمل سے جڑے دوسرے محکمے الیکشن کمیشن کے ماتحت ہوں گے۔سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا سیاسی جماعتیں اپنے مفاد کے لیے الیکشن کمیشن پر دبا ڈالتی ہیں جب کہ اگلا ایک سال الیکشن کمیشن کے لیے بہت اہم ہے۔

متعلقہ عنوان :