سعودی عرب، بیٹے کو قتل کرنے والے باپ کو سزائے موت

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 19 ستمبر 2017 13:15

سعودی عرب، بیٹے کو قتل کرنے والے باپ کو سزائے موت
جازان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 ستمبر2017ء) سعودی عرب کے جازان ریجن میں  کورٹ نے اپیل میں بیٹے کی گردن تن سے جدا کرکے اسکا قتل کرنےوالے باپ کو موت کی سزا سنادی۔

(جاری ہے)

تحقیقات کے مطابق پولیس نے عدالت کو بتایا کہ لڑکے کے والد نے آج سے ڈیڑھ سال پہلے اسے سکول سے لیا اور سنسان علاقے میں لے جا کر اسکی گردن تن سے جدا کر دی ۔ پہلے تو والد نے اس پر لگنے والے تمام الزامات کی تردید کی لیکن حقیقت سامنے آنے پر لڑکے کے والد نے اقبال جرم کر لیا اور عدالت کو بتایا کہ اسنے کے اپنے بیٹے کو اپنے چچا کے قتل کا کفارہ ادا کرنے کے لئے قتل کیا ہے جو آج سے آٹھارہ سال پہلے اسکے ہاتھوں کار سے کچلے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :