ہائیکورٹ کے نئے بنچ قائم کرنے کے حوالے سے دستور (ترمیمی) بل 2017ء قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا

منگل 19 ستمبر 2017 13:26

ہائیکورٹ کے نئے بنچ قائم کرنے کے حوالے سے دستور (ترمیمی) بل 2017ء قومی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) ہائیکورٹ کے نئے بنچ قائم کرنے کے حوالے سے دستور (ترمیمی) بل 2017ء قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا جسے مزید غور کے لئے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔ منگل کو قومی اسمبلی میں کشور زہرا نے تحریک پیش کی کہ دستور (ترمیمی) بل 2017ء پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔

(جاری ہے)

بل کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ 1973ء میں آبادی 12 کروڑ تھی۔

اب آبادی 22 کروڑ سے زیادہ ہے۔ آئین کے آرٹیکل 198 میں مذکورہ ترمیم سے انصاف کی فراہمی میں مشکلات کا ازالہ ہو سکے گا اور اس کے تحت ہائی کورٹ کے نئے بنچ قائم کئے جاسکیں گے۔وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ پورے ملک میں تحصیل اور ضلع کی سطح پر عدالتیں موجود ہیں تاہم ہم اس بل کی مخالفت نہیں کرتے۔ ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد کشور زہرا نے بل ایوان میں پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :