پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (ترمیمی) بل 2017ء قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا

منگل 19 ستمبر 2017 13:26

پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (ترمیمی) بل 2017ء قومی اسمبلی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (ترمیمی) بل 2017ء قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا جس کا مقصد کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ کا سدباب کرنا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں مزمل قریشی نے تحریک پیش کی کہ پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (ترمیمی) بل 2017ء پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ بل کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بل کی منظوری کے بعد کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ کا سدباب ہو سکے گا اور معیار بہتر بنایا جاسکے گا۔ وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے بل کی مخالفت نہیں کی۔ ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد مزمل قریشی نے بل ایوان میں پیش کیا۔