ْقواعد کے تحت بل پیش ہونے سے قبل اس کی کاپی فراہم نہیں کی جا سکتی، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی

منگل 19 ستمبر 2017 13:21

ْقواعد کے تحت بل پیش ہونے سے قبل اس کی کاپی فراہم نہیں کی جا سکتی، ڈپٹی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ قواعد کے تحت بل پیش ہونے سے قبل اس کی کاپی فراہم نہیں کی جاسکتی، اس حوالے سے قواعد میں تبدیلی کرلیں تو کوئی اعتراض نہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں سید نوید قمر نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ بل متعارف ہو رہے ہیں، اس کی نقول ہمیں فراہم نہیں کی گئیں، ہم کس بناء پر ہاں یا نہ کریں گے، یہ روایت غلط ہے اس کو تبدیل ہونا چاہیے۔ ڈپٹی سپیکر نے قواعد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قواعد کے تحت بل کی کاپی اس وقت فراہم کی جائے گی جب بل متعارف ہوگا۔ قواعد کے تحت پہلے نہیں دی جاسکتی، قواعد تبدیل کرلیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :