مختار اعلیٰ حسابات آرڈیننس 2001ء میں مزید ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا

منگل 19 ستمبر 2017 13:21

مختار اعلیٰ حسابات آرڈیننس 2001ء میں مزید ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) مختار اعلیٰ حسابات آرڈیننس 2001ء میں مزید ترمیم کرنے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا جسے مزید کارروائی کیلئے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں اسد عمر نے تحریک پیش کی کہ مختار اعلیٰ حسابات (تقرری کارہائے منصبی‘ و اختیارات) (ترمیمی) بل 2017ء پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔

پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا محمد افضل خان نے کہا کہ یہ اہم بل ہے، ہم مخالفت نہیں کرتے، حکومت بھی بل لا رہی ہے، فاضل رکن اگر ہمارے بل کا انتظار کرلیں تو بہتر ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ ان کے بل کو کمیٹی کے سپرد کیا جائے۔ ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد اسد عمر نے بل ایوان میں متعارف کرایا جو متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :