احتساب عدالت نے غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں راجہ پرویز اشرف پر فرد جُرم عائد کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 19 ستمبر 2017 13:08

احتساب عدالت نے غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں راجہ پرویز اشرف پر فرد ..
اہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 ستمبر2017ء) : لاہور کی احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف کے خلاف گیسکو اسکینڈل اور غیر قانونی بھرتیوں سےمتعلق کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

سماعت میں راجہ پرویز اشرف پر فرد جُرم عائد کر دیا۔ عدالت میں سماعت کے دوران سابق وزیر اعظم سمیت دیگر 7 ملزمان پر بھی فرد جُرم عائد کیا۔ دوسری جانب راجہ پرویز اشرف نے صحت جُرم سے انکار کر دیا۔ خیال رہے کہ راجہ پرویز اشرف پر 437 افراد کو میرٹ سے ہٹ کر بھرتی کرنے کا الزام تھا اور نیب نے راجہ پرویز اشرف سمیت 8 افراد کے خلاف 2016ء میں ریفرنس دائر کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :