نواز شریف کا کہنا ہے کہ میں آرمی چیف کو لایا اور اب وہ قانون کے ساتھ ہیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 19 ستمبر 2017 12:59

نواز شریف کا کہنا ہے کہ میں آرمی چیف کو لایا اور اب وہ قانون کے ساتھ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 ستمبر2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ نواز شریف کو فون کر کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے آرمی چیف نہایت دبنگ انسان ہیں لیکن نواز شریف انہیں ڈی نوٹیفائی کرنے والے تھے۔

(جاری ہے)

وہ کہہ رہے ہیں کہ میرا انسانیت پر سے اعتباز اُٹھ گیا ہے کہ میں اس آرمی چیف کو لے کر آیا اور اب وہ قانون کے ساتھ کھڑے ہو گئے ہیں۔

ادھر لندن میں الطاف حسین کو پیسے کھلائے جا رہے ہیں کہ آپ نے یوٹیوب پر روز ایک ٹیپ لگانی ہے اور اس میں ملکی اداروں کو گالیاں دینی ہیں۔ الطاف حسین بھی آتے ہیں ، گالیاں دیتے ہیں، پیسے اُٹھاتے ہیں اور گھر چلے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کا بھی زندگی میں کوئی کام نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :