پاکستانی طلباء کے لئے امریکہ میں 10لاکھ ڈالرز کا انعام

منگل 19 ستمبر 2017 12:57

پاکستانی طلباء کے لئے امریکہ میں 10لاکھ ڈالرز کا انعام
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19ستمبر2017ء) :پاکستانی طلباء کو یہ انعام دنیا بھر میں موجود پناہ گزینوں کی مشکلات کے حل کئے جانے والی کوششوں پر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

چار طالبعلموں نے اپنا پراجیکٹ پیش کیا جو کہ پناہ گزینوں کی مشکلات کے پیش نظر ،انہیں سولر پاور رکشوں کی فراہمی تھا ،جن سے دنیا بھر میں موجود گرے پناہ گزینوں کی مشکلات میں خاطر خواہ کمی واقع ہو سکتی ہے اور ذرائع آمد رفت کی فراہمی سے انہیں متبادل روز گار بھی میسر آ سکتا ہے ۔ سماجی خدمت کا یہ منصوبہ پناہ گزینوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لا سکتا ہے ۔ پاکستانی طلباء نے دیگر پانچ گروپوں کو ہرا کر یہ انعام اپنے نام کیا ۔ 

متعلقہ عنوان :