ضلع گا نچھے سمیت پورے گلگت بلتستان میں تر قیاتی منصوبوں پرکام زوروشورسے جاری ہے،سلطان علی خان

منگل 19 ستمبر 2017 13:21

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء)رکن گلگت بلتستان کو نسل سلطان علی خان نے کہا ہے کہ ضلع گا نچھے سمیت پورے گلگت بلتستان میں تر قیاتی منصوبوں پرکام زوروشورسے جاری ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکو مت گلگت بلتستان کی تعمیر و تر قی میں سنجیدہ ہے خصوصاً پڑھے لکھے نوجوانوں کیلئے روزگار کے بہتر مواقع پیدا کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

کو نسل کا کام پا لیسی بنانا ہے ،ہم ایسی عوام دوست پا لیسیاں بنا رہے ہیں جس کے ثمرات عوام کو ملیں۔

سلطان علی خان نے کہا کہ صو با ئی حکو مت وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الر حمن کی قیاد ت میں گلگت بلتستان کی تعمیر و تر قی کیلئے کو شا ں ہے ۔گلگت سکر دو روڈ کی تعمیرکا تو سیعی منصوبہ صو با ئی حکو مت کاانقلابی منصوبہ ہے جس کے تعمیرسے عوام مستفیدہونگے اس روڈ کی تعمیر و مر مت کے بعد سکر دو تا گلگت کا سفر عوام کیلئے بہت آسان ہو گا۔