گلگت، اداروں میں میرٹ اور قانون کی بالادستی ہے ،محمدابراہیم ثنائی

منگل 19 ستمبر 2017 13:21

گلگت، اداروں میں میرٹ اور قانون کی بالادستی ہے ،محمدابراہیم ثنائی
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) وزیر تعلیم گلگت بلتستان حاجی محمد ابرا ہیم ثنا ئی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے اداروں میں میرٹ اور قانون کی بالادستی اور انصاف کا بو ل با لا ہے ، ہم نے سیا ست اور علا قا یت سے ہٹ کر اداروں کی بحا لی کیلئے کام کیا ۔ ہم نے بنیاد رکھی ہے اور انشاء اللہ اب ادارے مزیدمضبوط اور فعال ہوں گے۔

سرکاری اداروں کی فعالیت سے عوام کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ لا ہوراین اے 120میں مسلم لیگ ن کی جیت نے ثابت کر دیا کہ مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جس پرعوام کو مکمل اعتماد ہے۔آئندہ بھی وفاق اور صو بوں میں حکو مت مسلم لیگ ن کی ہو گی ۔حاجی ابرا ہیم ثنا ئی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں اسا تذہ کی صلا حیتوں کو اجا گر کر نے اور جدید طریقہ تدریس کیلئے برٹش کو نسل کی خد مات حا صل کی جا رہی ہے ،اس سلسلے میں پی آر پی کے تحت ہر ضلع میں 3 روزہ ورکشاپ منعقدہ کی جا رہی ہے ۔خو اتین اساتذہ کی کا رکر دگی سکو لو ں میں بہت شا ندار ہے ۔ مرد اساتذہ بھی قابل اور محنتی ہیں لیکن انہیںمزید محنت کی ضرور ت ہے ۔