ضلع کھرمنگ کی تعمیر و ترقی اولین ترجیح ہے،اقبال حسن

منگل 19 ستمبر 2017 13:21

ضلع کھرمنگ کی تعمیر و ترقی اولین ترجیح ہے،اقبال حسن
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) وزیر اطلاعات و منصوبہ بندی گلگت بلتستان اقبال حسن نے کہا ہے کہ ضلع کھرمنگ کی تعمیر و ترقی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کھرمنگ کے دورے کے موقع پر عوام کی جانب سے شاندار استقبال کرنے پر شکر یہ ادا کرتا ہوں۔رابطہ سڑکوں سمیت گنوخ تک میٹل روڈ ضلع کی عوام کے لئے صوبائی حکومت کا ایک تحفہ ہے۔

صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ کھرمنگ کی تعمیر و ترقی میں پاک فوج کا بھی بہت بڑا کردار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع کھرمنگ کے علاقے کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا پی سی ون منظور کرنے پر عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اس اہم پرا جیکٹ کی لاگت.000 125ملین ہے۔کھرمنگ کے عوام نے اس اہم منصوبے کی منظوری پر وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمٰن کا بھر پور شکریہ ادا کیا ۔صو با ئی حکو مت کی کوشش ہے کہ عوام کو گھر کی دہلیز پر تعلیم اور صحت سمیت دیگر سہو لیات فراہم کی جا ئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ لاہور حلقہNA120میں مسلم لیگ ن کی جیت نے ثابت کر دیا کہ مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جس پر عوام کو مکمل اعتماد ہے۔آئندہ الیکشن 2018ء میںبھی وفاق اور صو بوں میں حکو مت مسلم لیگ کی ہو گی ۔