لاہور ہائیکورٹ ،مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 19 ستمبر 2017 12:49

لاہور ہائیکورٹ ،مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 19ستمبر 2017ء):لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کے خلاف دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست مسترد کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق شہری صدر الدین نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ مریم نواز توہین عدالت کی مرتکب ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ این اے 120کی انتخابی مہم کے دوران مریم نواز نے عدلیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور آخری دن تک عدلیہ مخالف مہم چلائی لہٰذہ عدالت مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کرے ۔

اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا سپریم کورٹ نے اس حوالے سے کوئی قدم اٹھایا ہے جس پر درخواست گزار کا جواب نفی میں تھا۔عدالت کا کہنا تھا کہ کسی کی ہرزہ سرائی سے عدالت کی توہین نہیں ہوتی۔ اس کے بعد عدالت نے دائر کردہ درخواست کو خارج کر دیا ۔