غیر اخلاقی تصاویر اپ لوڈ کرنے پر جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر کو معطل کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 19 ستمبر 2017 12:49

غیر اخلاقی تصاویر اپ لوڈ کرنے پر جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر کو معطل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 ستمبر2017ء) : غیر اخلاقی تصاویر اپ لوڈ کرنے پر جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر کو معطل کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر کو گرفتار کیا۔اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فرحان کامرانی کا تعلق شعبہ نفسیات سے ہے۔ ان پر ایک خاتون کی غیر اخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کا الزام عائد تھا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے نے انہیں گرفتار کر کے جامعہ کراچی کو ایک خط ارسال کیا جس میں انہیں اسسٹنٹ پروفیسر پر عائد الزامات اور ان کی گرفتاری سے متعلق آگاہ کیا ۔ ایف آئی اے کا خط موصول ہونے پر جامعہ کراچی نے فوری طور پر ڈاکٹر فرحان کو معطل کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق جس خاتون کی تصاویر اپ لوڈ کی گئیں وہ اسی یونیورسٹی کی ٹیچر ہیں۔ تاہم اس حوالےسے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :