سعودی شخص گاڑی سے باہر کودنے پر گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 19 ستمبر 2017 12:40

سعودی شخص  گاڑی سے باہر کودنے پر گرفتار
جدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 ستمبر2017ء) سعودی اتھارٹیز نے جدہ کے وسط میں شاہراہ پر چلتی گاڑی سے کودنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ۔سوشل میڈیا پر اس شخص کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جس میں صاف نظر آرہا کہ ایک شخص چلتی گاڑی سے کودنے کی کوشش میں بری طرح سے گر گیا ہے اور معجزاتی طور پر بچ گیا اور اٹھ کر جا کر دوسری گاڑی میں بیٹھ گیا۔

(جاری ہے)

سعودی ٹریفک اور روڈ سیفٹی اتھارٹیز نے ویڈیو دیکھتے ہی اس واقعے کو نوٹس لے لیا اور اس شخص کو اسکے ساتھیوں کے ساتھ گرفتار کر لیا۔ ویڈیو ملاحظہ کریں:



متعلقہ عنوان :