پاکستان کے اربوں روپے مریم کے پاپا اور پپو نے مل کر لوٹے، ہم وہ پیسے واپس لائیں گے،فواد چوہدری

منگل 19 ستمبر 2017 12:11

پاکستان کے اربوں روپے مریم کے پاپا اور پپو نے مل کر لوٹے، ہم وہ پیسے ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19ستمبر2017ء) :پی ٹی آئی کے وکیل فواد چوہدری نے کہا ہے کہ این اے 120میں لوگوں کو اٹھانے کی بات جھوٹی تھی،آصف کرمانی نے عدالت سے جھوٹ بولا،پاکستان کے اربوں روپے پاپا اور پپو نے مل کر لوٹے اور ہم وہ پیسے واپس لائیں۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شریف فیملی کے نئے منشی آصف کرمانی عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے عدالت کے ساتھ غلط بیانی کی کہ میرے پاس نواز شریف کے لندن کا ایڈریس نہیں ہے ن لیگ کہ سب لوگ جانتے ہیں کہ نواز شریف اور ان کی فیملی لندن میں کہاں رہتی ہے ۔

(جاری ہے)

پاپا اور پپو بھی اس وقت لندن میں مو جو د ہے اور پاکستان کی لوٹی رقم بھی وہی موجود ہے ۔ یہ پاکستان کا پیسہ ہے جو باہر لے جایا گیا اس کو واپس لانا ضروری ہے ۔ ایف زیڈ ای کمپنی سے پیسے کسی اور کمپنیوں کو دئیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اج کل ن لیگ والوں نے عدلیہ اور فوج پر حملے کرنے کے لئے احسن اقبال کو انچارج لگایا ہوا ہے ،احسن اقبال کو عدالت میں پیش کیا جانا چاہے۔ مریم نواز نے لوگوں سے جھوٹ بولا کہ الیکشن کے دوران ان کے کارکنوں کو اغوا کیا گیا ہے ان کو اغوا نہیں بلکہ گھروں میں بٹھایا گیا تھا ۔ پانامہ کیسز میں بھی شریف فیملی کو سزا ہو گی ۔ 

متعلقہ عنوان :