یمنی فوج کی کارروائی میں ابین میں دو القاعدہ کمانڈر ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے مقتول القاعدہ جنگجو کی لاش اس کے ورثاء کے حوالے کردی ،یمنی فوج

منگل 19 ستمبر 2017 12:32

یمنی فوج کی کارروائی میں ابین میں دو القاعدہ کمانڈر ہلاک
صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) عرب اتحادی فوج کی حمایت یافتہ یمن کی آئینی فوج نے ملک کے جنوبی علاقے ابین میں شدت پسند گروپ القاعدہ کے خلاف آپریشن میں تنظیم کے دو مقامی امراء کو ہلاک کردیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یمنی فوج کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز الوضیع ڈاریکٹوریٹ کے نواحی علاقے آل شمیل سے ایک ویران اور کچے مکان سے القاعدہ کے مقامی امیر کمانڈر الخضر علی باصریع المعروف ابو العباس کی لاش ملی کمانڈر ابو العباس کو گذشتہ روز ابین میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن کے دوران ایک کارروائی میں ہلاک کیا گیا تھا۔

مقامی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مقتول القاعدہ جنگجو کی لاش اس کے ورثاء کے حوالے کردی جنہوں نے اسے اس کے آبائی علاقے الکورہ میں دفن کردیا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ کمانڈر باصریع کو وسطی ابین کے علاقوں میں القاعدہ کا اہم کمانڈر اور تنظیم کا شرعی مفتی قرار دیا جاتا تھا۔ادھر اسی سیاق میں ایک دوسری پیش رفت میں سیکیورٹی فورسز نے بتایا کہ ابین گورنری کے لودر ڈاریکٹوریٹ میں الحضن کے مقام پر فورسز نے القاعدہ کے مقامی امیرمحمد صالح العوسجی کو اس کے ٹھکانے پر کارروائی کے دوران ہلاک کیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے دہشت گرد تنظیم کے کمانڈر کی ایک گھر میں موجودگی کی اطلاع پر اس مکان کا گھیراؤ کیا جس کے بعد مکان میں موجود شدت پسند اور فورسز میں فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا۔ سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کر کے القاعدہ کمانڈر کو ہلاک کردیا۔

متعلقہ عنوان :