پاکستان اور افغانستان کا پائیدار امن کیلئے مشترکہ ہدف کے حصول کیلئے تعمیری کردارادا کرنے پر اتفاق

پاکستان کاافغانوں کی سرپرستی اور ان کی قیادت میں سیاسی مذاکرات کے ذریعے امن عمل کی خواہش کااعادہ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن کے ہدف کے حصول کیلئے اپناتعمیری کردارادا کرتا رہے گا، حالیہ امریکی بیانات پر پاکستان کا بھی سخت ردعمل سامنے آیا، پاکستان کیلئے امریکا کے ساتھ تعلقات کی بہت اہمیت ہے ، دونوں ممالک انسداد دہشتگردی اور مشترکہ دشمن کے خاتمے کیلئے تعاون کریں گے افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، افغان امن کا معاملہ مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہو سکتا ہے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی امریکی نائب وزیرخارجہ ٹوم شنن اور افغان نائب وزیر خارجہ حکمت کرزئی سے ملاقات میں گفتگو

منگل 19 ستمبر 2017 12:24

پاکستان اور افغانستان کا پائیدار امن کیلئے مشترکہ ہدف کے حصول کیلئے ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) پاکستان اور افغانستان نے پائیدار امن کے لئے مشترکہ ہدف کے حصول کیلئے تعمیری کردارادا کرنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے افغانوں کی سرپرستی اور ان کی قیادت میں سیاسی مذاکرات کے ذریعے امن عمل کی پاکستان کی خواہش کااعادہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن کے ہدف کے حصول کیلئے اپناتعمیری کردارادا کرتا رہے گا۔

سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نینیویارک میں امریکہ کے نائب وزیرخارجہ ٹوم شنن سے ملاقات کی جس میں افغانستان میں امن و امان کی صورت حال سمیت امریکا کی جنوبی ایشیا کے حوالے سے نئی پالیسی کے خطے پر پڑنے والے اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ حالیہ امریکی بیانات پر پاکستان کا بھی سخت ردعمل سامنے آیا، پاکستان کے لیے امریکا کے ساتھ تعلقات کی بہت اہمیت ہے جب کہ دونوں ممالک انسداد دہشتگردی اور مشترکہ دشمن کے خاتمے کے لیے تعاون کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، افغان امن کا معاملہ مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہو سکتا ہے جب کہ افغانستان سے داعش کے خاتمے کے لیے دونوں مل کر کام کر سکتے ہیں اور پاکستان افغانستان میں امن کیلیے مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔دوسری جانب سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور افغان نائب وزیر خارجہ حکمت کرزئی کے درمیان بھی ملاقات ہوئی جس میں افغانستان میں امن و استحکام کیلیے دو طرفہ تعاون پر بات چیت ہوئی جب کہ سیکرٹری خارجہ نے افغان مسئلے کے حل کے لیے پاکستان کی خواہش کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن علاقائی استحکام کے لیے اہم ہے۔

تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ حکومت پاکستان افغانستان سے تعلقات مستحکم کرنے کیلیے پرعزم ہے اور دونوں ملکوں کو مختلف شعبوں میں تعاون کے فر وغ کے لیے مل کر کام کرناچاہیے جب کہ افغان عوام اور قیادت پر مشتمل امن عمل کے ذریعے مسئلے کے حل پر توجہ دینا ہو گی۔سیکرٹری خارجہ نے افغانوں کی سرپرستی اور ان کی قیادت میں سیاسی مذاکرات کے ذریعے امن عمل کی پاکستان کی خواہش کااعادہ کیا۔حکمت کرزئی نے بھی پاکستان کے ساتھ تعلقات مستحکم کرنے کے بارے میں افغان حکومت کے عزم کااعادہ کیا۔