اسلا آباد ہائی کورٹ نے آصف زرداری کے بچوں کے نام تبدیل کرنے کی درخواست مسترد کردی

منگل 19 ستمبر 2017 12:24

اسلا آباد ہائی کورٹ نے آصف زرداری کے بچوں کے نام تبدیل کرنے کی درخواست ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) اسلا آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کے بچوں کے نام تبدیل کرنے کی درخواست مسترد کردی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق اسلا آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل اور نگزیب نے آصف علی زرداری کے بچوں کے نام تبدیل کرنے کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ تینوں بہن بھائیوں کا تعلق زرداری قبیلے سے ہے مگر بھٹو خاندان کا نام استعمال کر رہے ہیں ،بھٹو خاندان کا نام صرف سیاسی مفاد حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے ۔

آصف زرداری کے بچوں کا خاندان اور برادری کا نام تبدیل کرنا پاکستانی قوم کے ساتھ مذاق ہے ،درخواست میں وزارت داخلہ ،چیئر مین نادرا،آصفہ ،بختاور اور بلاول بھٹو کو فریق بنا یا گیا تھا ۔عدالت نے درخواست کو مسترد کردیا۔

متعلقہ عنوان :