جنوبی ایشیاء کا بڑا ملک ہونے کے ناطے بھارت کو اپنی حکمت عملی پر نظر ثانی کی ضرورت ہے‘

افغانستان میں صورتحال کو مستقل بنیادوں پر بہتر بنانا ہوگا‘ پاکستان نے تمام ہمسائیوں سے تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کی ہے سابق پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا جنوبی ایشیاء میں سلامتی کی صورتحال اور سی پیک کی ترقی کے حوالے سے کانفرنس سے خطاب

منگل 19 ستمبر 2017 12:24

جنوبی ایشیاء کا بڑا ملک ہونے کے ناطے بھارت کو اپنی حکمت عملی پر نظر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) بھارت میں سابق پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاء کا بڑا ملک ہونے کے ناطے بھارت کو اپنی حکمت عملی پر نظر ثانی کی ضرورت ہے‘ افغانستان میں صورتحال کو مستقل بنیادوں پر بہتر بنانا ہوگا‘ پاکستان نے تمام ہمسائیوں سے تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو جنوبی ایشیاء میں سلامتی کی صورتحال اور سی پیک کی ترقی کے حوالے سے کانفرنس سے خطاب میں عبدالباسط نے کہا کہ افغانستان میں صورتحال کو مستقل بنیادوں پر بہتر بنانا ہوگا۔

پاکستان نے ہمیشہ تمام ہمسائیوں سے تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔ جنوبی ایشیاء کا بڑا ملک ہونے کے ناطے بھارت کو اپنی حکمت عملی پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ اگر بھارت نے اپنی پالیسی پر نظر ثانی نہ کی تو یہ اس کی خود شکستگی کی بنیاد بنے گی۔