پاکستان اور عرب لیگ کا فلسطین میں بچوں اور خواتین پر مظالم کا معاملہ عالمی سطح پراٹھانے پر اتفاق

کرغزستان اور پاکستان کے مابین کاسا منصوبے سمیت دو طرفہ تعلقات بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہے وزیرخارجہ کی عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل اور کرغز ہم منصب سے ملاقات

منگل 19 ستمبر 2017 12:24

پاکستان اور  عرب لیگ کا  فلسطین میں بچوں اور خواتین پر مظالم کا معاملہ ..
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) وزیرخارجہ خواجہ آصف نے عرب لیگ نے فلسطین میں قابض افواج کے بچوں اور خواتین پر مظالم کا معاملہ عالمی سطح پراٹھانے پر اتفاق کیا ہے جبکہ پاکستان اور کرغزستان نے کاسا منصوبے سمیت دو طرفہ تعلقات بڑھانے اتفاق کیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے نیویارک میں عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیث سے ملاقات کی، ملاقات میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کے لئے بات چیت پر زور دیا گیا،انہوں نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

سیکرٹری جنرل ابوالغیث نے دنیا میں امن کیلیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور دونوں رہنماں نے فلسطین میں قابض افواج کے بچوں اور خواتین پر مظالم کا معاملہ عالمی سطح پراٹھانے پر اتفاق کیا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے سلسلے میں نیویارک میں موجود ہیں، ادھر وزیرخارجہ خواجہ آصف نے اپنے کرغستان کے ہم منصب ارلان عبداللہ سے بھی ملاقات کی۔ دونوں رہنماوں میں کاسا منصوبے سمیت دو طرفہ تعلقات بڑھانے اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :