چار ملکی رگبی چیمپئن شپ، رائونڈ 5 کے دو میچز 30 ستمبر کو کھیلے جائینگے

عالمی چیمپئن نیوزی لینڈ کا مقابلہ ارجنٹائن سے ہوگا، جنوبی افریقہ کو آسٹریلیا کا چیلنج درپیش ہوگا

منگل 19 ستمبر 2017 12:16

چار ملکی رگبی چیمپئن شپ، رائونڈ 5 کے دو میچز 30 ستمبر کو کھیلے جائینگے
آکلینڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) چار ملکی انٹرنیشنل رگبی چیمپئن شپ کے رائونڈ 5 میں دو میچز 30 ستمبر کو کھیلے جائینگے۔ اس سلسلے میں پہلا میچ عالمی چیمپئن نیوزی لینڈ اور ارجنٹائن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر عالمی چیمپئن نیوزی لینڈ کی ٹیم سب سے زیادہ 19 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم 11 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

آسٹریلیا کی ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ ارجنٹائن کی ٹیم اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی اور وہ کوئی پوائنٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ اس فتح کے ساتھ ہی بلیک کیپس نے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی۔ نیوزی لینڈ ٹیم اپنے شاندار کھیل کی بدولت مسلسل چار کامیابوں کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پر ہونے کے ساتھ ساتھ چار فتوحات کے ساتھ ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :