ملک میں پٹرول کا ذخیرہ صرف7دنوں کا رہ گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 19 ستمبر 2017 11:42

ملک میں پٹرول کا ذخیرہ صرف7دنوں کا رہ گیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 19ستمبر 2017ء):پاکستان میں پٹرول کا ذخیرہ 7دن کا رہ گیا ہے ۔اوگرا نے ڈی جی آئل اور او سی اے سی کو خط کے ذریعے آگاہ کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق ملک میں پٹرول کا ذخیرہ صرف سات دن کا رہ گیا ہے جبکہ قواعد کے مطابق ملک میں پٹرول کا ذخیرہ کم از کم 20د ن کا ہونا چاہیے ۔اوگرا نے صورتحال کی حساسیت کے پیش نظر ڈی جی آئل اور او سی اے سی کو خط کے ذریعے آگاہ کر دیا۔

(جاری ہے)

صنعتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ کمپنیاں اپنے شئیر کے مطابق پٹرول درآمد کرنے میں ناکام رہی ہیں جس کے باعث تمام تر دباؤ پاکستان سٹیٹ آئل پر آچکا تھا۔پی ایس او کے ترجمان نے بتایا کہ یہ مسئلہ پرائیویٹ کمپنیوں کے اپنے شئیر کے مطابق پٹرول درآمد کرنے میں ناکامی کے باعث پیش آیا ۔تاہم پرائیویٹ کمپنیوں نے اس حوالے سے اقدامات اٹھائے ہیں جس باعث صورتحال بہتر ہونے کی امید ہے اور چند دن تک ذخیرے کی مقدار 7سے بڑھ کر 10دن تک آجائے گی۔