قطر نے دو روز میں 16 بحرینی سیلرز پکڑ لیے

قطری حکام نے ہماری تین کشتیاں بھی پکڑی ہیں جن پر سیلر سوار تھے،بحرینی کوسٹ گارڈزکی بھی تصدیق

منگل 19 ستمبر 2017 12:07

قطر نے دو روز میں 16 بحرینی سیلرز پکڑ لیے
دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) قطری حکام نے گذشتہ دو روز میں بحرین کے سولہ سیلروں کو گرفتار کر لیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بحرین کے کوسٹ گارڈ کے کمانڈر بریگیڈئیر علا عبداللہ سیّدی نے ایک بیان میں ان سیلروں کے پکڑے جانے کے تصدیق کی اور بتایا کہ قطری حکام نے گذشتہ دو روز میں بحرین کی تین کشتیاں پکڑی ہیں اور ان پر سولہ سیلر سوار تھے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں قطری حکام نے 2009ء کے بعد سے بحرین کی بارہ کشتیوں کو پکڑ رکھا ہے۔ان کے علاوہ بیس بحرینی سیلر بھی ان کے زیر حراست ہیں۔

متعلقہ عنوان :