نہیں بتاسکتا کلثوم نواز اور فیملی کب واپس آئے گی، آصف کرمانی

کلثوم نواز کی تیسری سرجری ایک دودن میں متوقع ہے،،نوازشریف اپنی اہلیہ کی تیمارداری کیلئے لندن میں مقیم ہیں، نیب کی طرف سے شریف فیملی کوکچھ نوٹس موصول ہوئے تھے، سابق وزیر اعظم نوازشریف کے پولیٹیکل سیکریٹری کی میڈیاسے گفتگو

منگل 19 ستمبر 2017 11:47

نہیں بتاسکتا کلثوم نواز اور فیملی کب واپس آئے گی، آصف کرمانی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) سابق وزیر اعظم نوازشریف کے پولیٹیکل سیکریٹری سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نوازعلیل ہیں،ان کا لندن میں ایک ماہ سے علاج جاری ہے، یہ نہیں بتاسکتا کہ کلثوم نواز اور فیملی کب واپس آئے گی، کلثوم نواز کی تیسری سرجری ایک دودن میں متوقع ہے ، ان کی واپسی ان کے علاج پر منحصر ہے ،نوازشریف اپنی اہلیہ کی تیمارداری کیلئے لندن میں مقیم ہیں، نیب کی طرف سے شریف فیملی کوکچھ نوٹس موصول ہوئے تھے۔

منگل کو یہاں سابق وزیراعظم کی فیملی کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔آصف کرمانی نے کہاکہ حسن اورحسین نوازرائیونڈ کے رہائشی نہیں، جن لوگوں کے بارے میں عدالت نے مجھے کہا ہے ان کواطلاع دے دوں گا،نوازشریف کا پولیٹیکل سیکریٹری ہوں، جب مجھے نوٹس بھجوائے گئے توپیش ہوا۔

(جاری ہے)

آصف کرمانی نے کہا کہ آج یا کل کلثوم نوازکی تیسری سرجری متوقع ہے ۔

جج کو آگاہ کیا کہ کلثوم نواز لندن میں زیر علاج ہیں۔نوازشریف اپنی اہلیہ کی تیمارداری کیلئے لندن میں مقیم ہیں،عدالت نے 26 ستمبرکے لیے دوبارہ نوٹس جاری کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جج کو آگاہ کیا ہے کلثوم نواز لندن میں زیرعلاج ہیں، وہ کب واپس آئیں گے،یہ سارا کلثوم نوازکے علاج پرمنحصرہے۔آصف کرمانی نے مزید کہا کہ نیب کی طرف سے شریف فیملی کوکچھ نوٹس موصول ہوئے تھے،نوازشریف،مریم نواز،کیپٹن(ر)صفدر،حسن اورحسین کونوٹس بھجوائے گئے ہیں۔