نیازی پارلیمنٹ ،نیب اور پی ٹی وی پر حملے کروانے والا شخص ہے،عائشہ گلا لئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 19 ستمبر 2017 11:24

نیازی پارلیمنٹ ،نیب اور پی ٹی وی پر حملے کروانے والا شخص ہے،عائشہ گلا ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 19ستمبر 2017ء) :عائشہ گلا لئی نے عمران خان کو شدید ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ نیازی پارلیمنٹ ،نیب اور پی ٹی وی پر حملے کروانے والا شخص ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے خلاف ریفرنس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔تفصیلات کے مطابق چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر عائشہ گلا لئی کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے ریفرنس بھجوایا تھا ۔

آج الیکشن کمیشن میں ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔تحریک انصاف اور عائشہ گلالئی کے وکلاء کی جانب سے وکالت نامے جمع کروائے گئے۔تحریک انصاف کی جانب سے عائشہ گلالئی کیخلاف دستاویزی ثبوت الیکشن کمیشن میں پیش کئیے گئے۔جس کے بعد ریفرنس کی سماعت 26ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔الیکشن کمیشن کے باہر عائشہ گلالئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنا جواب جمع کروا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

میں نیازی کی طرح نہیں کے اداروں کا احترام نہ کروں ۔یہ الیکشن کمیشن سے رسیدیں مانگتے ہیں۔اداروں کا احترام کرتی ہوں اسی لیے یہاں موجود ہوں ۔پاکستان کے ادارے ہمارے اپنے ادارے ہیں ۔این اے 120کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ انہیں یاسمین راشد کے ووٹرز سے ہمدردی ہے ۔یاسمین راشد صرف ایک شخص کی وجہ سے الیکشن ہار گئی۔عمران نیازی کوسوچنا چاہیے کہ وہ الیکشن کیوں ہارے۔

متعلقہ عنوان :