کرکٹ سائوتھ افریقہ انوی ٹیشنل الیون اور بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے درمیان تین روزہ ٹور میچ پرسوں شروع ہوگا

منگل 19 ستمبر 2017 11:29

کرکٹ سائوتھ افریقہ انوی ٹیشنل الیون اور بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے درمیان ..
جوہانسبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) کرکٹ سائوتھ افریقہ انوی ٹیشنل الیون اور بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے درمیان تین روزہ ٹور میچ پرسوں جمعرات سے بنونی میں شروع ہوگا۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم جیت کا عزم لئے جنوبی افریقہ پہنچ چکی ہے، بنگال ٹائیگرز (کل) جمعرات سے کرکٹ سائوتھ افریقہ انوی ٹیشنل الیون کے خلاف تین روزہ ٹور میچ سے دورے کا آغاز کریں گے۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 28 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کھیلا جائیگا، دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 6 سے 10 اکتوبر تک کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 15 اکتوبر کو کھیلا جائیگا، دوسرا ون ڈے میچ 18 اکتوبر کو کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 22 اکتوبر کو کھیلا جائیگا اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 26 اکتوبر کو کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 29 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :