Live Updates

2018ء کا الیکشن پاکستان تحریک انصاف کا ہو گا۔ عمران خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 19 ستمبر 2017 11:19

2018ء کا الیکشن پاکستان تحریک انصاف کا ہو گا۔ عمران خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 ستمبر2017ء) : نجی ٹی وی چینل کو دئے گئے انٹرویو میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ 2018ء کا الیکشن پی ٹی آئی کا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات پی ٹی آئی جیت جائے گی اس کی وجہ یہ ہے کہ عوام کے اندر شعور بڑھتا گیا ہےاور اس شعور کے بڑھنے کا آغاز میں سمجھتا ہوں کہ دھرنے سے ہوا۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کا 2014ء کا دھرناملک کی جمہوری تاریخ میں ایک بہت بڑا ایونٹ تھا۔

126دن جو میسیجنگ ہوئی ہے اس سے میں نے عوام میں بہت تبدیلی دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے دیہات ، سندھ اور کندھ کوٹ جیسے علاقہ جات پہلے بھی دیکھے ہیں اور اب بھی ۔ ان علاقوں میں میں نے خود پبلک میں تبدیلی دیکھی جس کی ایک وجہ تو دھرنا ہے اوردوسری وجہ سوشل میڈیا ہے۔ ان کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی دیکھیں:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات