طارق فضل چودھری نے لائیو پروگرام میں ڈاکٹر یاسمین راشد پر دلچسپ الزام لگا دیا

ڈاکٹر یاسمین راشد نے ایسا جواب دیا کہ سب کی بولتی ہو گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 19 ستمبر 2017 11:12

طارق فضل چودھری نے لائیو پروگرام میں ڈاکٹر یاسمین راشد پر دلچسپ الزام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 ستمبر2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھری نے پی ٹی آئی کی این اے 120 سے نامزد اُمیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد پر دلچسپ الزام عائد کر دیا۔ طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب کراچی میں پی ٹی آئی اپنے تئیں سرایت کر گئی تھی۔ لیکن اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کراچی کے لوگوں کو کہا کہ یہ زندہ لاشیں ہیں جس کے بعد کراچی میں پی ٹی آئی کی مقبولیت کا گراف بڑی تیزی سے نیچے آیا۔

انہوں نے کہا کہ آج یاسمین راشد نے این اے 120 کے لوگوں کے بارے میں کہا کہ یہ نفسیاتی مریض اور اسٹاک ہوم سنڈروم کے مریض ہیں میں لاہور تھا جب کچھ جگہموں پر پی ٹی آئی کی جانب سے یہ نعرے لگائے جا رہے تھے کہ لاہوری کھوتے کھاتے ہیں اسی لیے یہ ووٹ ادھر دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ لوگ ووٹرز کو اگر ایسا کہیں گے تو کیسے ووٹرز ان کی حمایت کریں گے۔ جس پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ سب سے پہلے تو آپ سباسٹاک ہوم سنڈروم کو سمجھنے کی کوشش کریں۔

یہ وہ سنڈروم ہے کہ جب ایک اغواکار کسی شخص کو اغوا کرتا ہے اور وہ شخص اس اغوا کار کے پاس ایک طویل عرصہ رہتا ہے تو کچھ عرصے کے بعد اسے اپنے ہی اغوا کار سے لگاﺅ ہو جاتا ہے اور سکیورٹی محسوس ہوتی ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کے اس بیان پر سب کی بولتی بند ہو گئی۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :