متحدہ عرب امارات، دھند کے باعث ٹرک پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں سے جا ٹکرایا

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 19 ستمبر 2017 11:11

متحدہ عرب امارات، دھند کے باعث ٹرک پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں سے جا ٹکرایا
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 ستمبر2017ء) متحدہ عرب امارات میں دھند میں حادثات کا ہونا عام بات ہے کیونکہ دھند کی وجہ سے دیکھنے کی سکت 500 میٹر سے بھی کم ہو جاتی ہے۔ ٹریفک ڈپارٹمنٹ نے شہریوں کو دھند میں گاڑیاں نہایت احتیاط سے چلانے کو کہا ہے ۔ عرب امارات کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں دھند کی وجہ سے نہایت ہی خطرناک حادثہ ہوتے ہوئے دیکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کیونکہ دھند کی وجہ سے سڑک پر کچھ دیکھائی ہی نہیں دے رہا تھا۔ ویڈیو میں حادثہ ہونے کی صیح جگہ کا تعین نہیں کیا گیا تاہم اتنا بتایا گیا ہے کہ حادثہ خلیج ممالک میں ہوا ہے۔ ویڈیو میں دیکھایا گیا ہے کہ ایک ٹرک تیزی سے آ رہا تھا کہ دھند کی وجہ سے کچھ نہ دیکھائی دینے پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں سے جا ٹکرایا اور ایک سے زیادہ گاڑیاں حادثے کا شکار ہو گئیں ۔ تاہم حادثے کی وجہ سے کسی جان نقصان کی خبر نہیں ملی۔

متعلقہ عنوان :