95 ہزار مریضوں کی زندگیوں کو بچانے کے لیے صنعاء ہوائی اڈے کو آمدورفت کے لیے کھولا جائے، حوثی

منگل 19 ستمبر 2017 11:01

صنعاء ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء)حوثی وفد نے اقوام متحدہ بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے 95 ہزار مریضوں کی زندگیوں کو بچانے کے لیے اس پابندی کو ہٹانے کا کہا ہے۔

(جاری ہے)

یمنی میڈیا کے مطابق یمن میں ملکی باگ ڈور کو اپنے ہاتھ میں لینے والے شیعہ حوثیوں نے سعودی قیادت کی اتحادی قوتوں سے بین الاقوامی صنعا ہوائی اڈے پر عائد کردہ پرواز کی پابندی کو ہٹانے کی اپیل کردی ہے۔

حوثیوں کے سول ایوی ایشن وفد نے اقوام متحدہ، بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے 95 ہزار مریضوں کی زندگیوں کو بچانے کے لیے اس پابندی کو ہٹانے کا کہا ہے۔ واضح رہے کہ بیرون ملک زیر تعلیم طالب علموں سمیت 50 ہزار سے زائد یمنی شہریوں کے ہوائی اڈہ بند ہونے کی بنا پر اپنے وطن کو نہ لوٹ سکنے کا کہنے والے وفد نے انسانی صورتحال کو بالائے طاق رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔