وینزویلا کے وزیر زراعت کا خرگوش پلان

منگل 19 ستمبر 2017 11:00

وینزویلا کے وزیر زراعت کا خرگوش پلان
کراکس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) اقتصادی بحران کے شکار ملک وینزویلا کے وزیر زراعت فریڈی برنال نے کہا ہے کہ خرگوش پالتو جانور نہیں ہے اسے کھانا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

وینزویلا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ویزویلین وزیر زراعت نے 'خرگوش پلان' کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں ہمیں ایک ثقافتی مسئلہ درپیش ہے اور وہ یہ کہ ہم خرگوش کو ایک پیارا پالتو جانور خیال کرتے ہیں لیکن خرگوش پالتو جانور نہیں بلکہ کولیسٹرول سے پاک، ہائی پروٹین کا حامل اڑھائی کلو گوشت ہے۔

دوسروی جانب صدر نکولس مادور کے مخالفین نے وزیر زراعت برنال کے پلان پر تنقیدوں کی بوچھاڑ کر دی ہے جبکہ مادورو حکومت کا موقف ہے کہ ملک ، مخالفین اور امریکی انتظامیہ کی طرف سے جاری اقتصادی جنگ کی بھینٹ چڑھ رہا ہے۔