عراقی ریفرنڈم سے قبل ترکی کی فوجی مشقیں شروع

منگل 19 ستمبر 2017 11:00

استنبول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) ترکی کی مسلح افواج نے عراق سے ملحقہ حبورسرحدی چوکی کے قریب فوجی مشقیں شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق عراق کے ریفرنڈم سے قبل ترک مسلح افواج نے عراق سے ملحقہ حبور سرحدی چوکی کے قریب فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں۔ترک جنرل ہیڈ کوارٹرز کے مطابق یہ مشقیں سلوپی نامی قصبے میں شروع کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ صدر رجب طیب اردوان نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کو شمالی عراقی انتظامیہ کی خود مختاری سے متعلق ریفرنڈم کے فیصلے کے تناظر میں 22 ستمبر کو طلب کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :