روس نے شام مخالفین پر بمباری کے امریکی الزامات کو مسترد کر دیا

منگل 19 ستمبر 2017 11:00

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) روس نے شام مخالفین پر بمباری کے امریکی الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزارت دفاع کے ترجمان جنرل ایگور کوناشنکوف نے دیر الزور میں شامی باغیوں کے ٹھکانوں پر روسی طیاروں کی بمباری سے متعلق امریکی دعوؤں کو محض جھوٹ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے واضح کیا کہ روس کی فضائیہ نے دیرالزور میں دہشت گردوں کے مراکز پر بمباری سے قبل امریکا کو پیشگی آگاہ کر دیا تھا۔

جنرل ایگور کوناشنکوف کا کہنا تھاکہ شامی فوج نے تین ہفتے قبل روسی فضائیہ کے تعاون سے دیرالزور میں بڑے آپریشن کا آغاز کیا تھا جس کے نتیجے میں اس شہر کا محاصرہ توڑ دیا گیا ہے اور داعشی عناصر کو وہاں سے بھاگنا پڑا ہے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق دیرالزور کے بعض علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے زمینی اور فضائی کارروائی اب بھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :