ماسکو پولیس کو ایک اور دھمکی آمیز کال، کئی عمارتیں اور دفاتر بند

منگل 19 ستمبر 2017 11:00

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) روس کے دارالحکومت ماسکو میں پولیس نے دھمکی آمیز کال ملنے کے بعد اس شہر کے کئی دفاتر اور سرکاری عمارتیں خالی کرا لیں۔

(جاری ہے)

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے نو دفاتر اور عمارتوں میں بم رکھے جانے کی مشکوک کال ملنے کے بعد ماسکو کی پولیس نے فوراً موقع پر پہنچ کر ان عمارتوں سے 600 کارکنوں کو باہر نکال کر ممکنہ بم کو تلاش کرنا شروع کر دیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ماسکو پولیس کو 50 سے زیادہ مشکوک فون موصول ہوئے جن میں بم نصب کئے جانے کی دھمکی دی گئی تھی۔ روس کے سکیورٹی اہلکارکالز موصول ہونے کے بعد اب تک ڈیڑھ لاکھ افراد کو عمارتوں سے باہر نکال چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :