"ہن آرام ایں"ریحام خان کا این اے120کے ضمنی انتخاب پر تبصرہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 19 ستمبر 2017 10:58

"ہن آرام ایں"ریحام خان کا این اے120کے ضمنی انتخاب پر تبصرہ
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 19ستمبر 2017ء): چئیر مین پاکستان تحریک انصاف کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ٹوئٹر کا سہارا لیتے ہوئے این اے 120کے ضمنی انتخاب پر دلچسپ تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ "ہن آرام ایں"۔تفصیلات کے بعد 17ستمبر کو این اے 120میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کامیابی ملی ۔

(جاری ہے)

اس پر مختلف سیاستدانوں اور تجزیہ کاروں کی جانب سے دلچسپ تجزیوں اور تبصروں کا سلسلہ جاری ہے ۔

اس سلسلے میں ریحام خان بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں ۔انہوں نے این اے 120کے ضمنی اتخاب کے حوالے سے لکھا کہ این اے 120سے منسلک تمام سٹیک ہولڈرز پر پنجابی کا یہ فقرہ درست بیٹھتا ہے ، ہن آرایم ای۔
اس ٹویٹ کے بعد صارفین کا ایحام خان کے حق اور ان کے خلاف ملا جلا رد عمل دیکھنے میں آیا ہے۔