ن لیگ ،کارکنوں کو اغوا کرنے کا ڈرامہ بے نقاب

مریم نواز نے فتح کے دوران جس لیگی کارکن کا ذکر کیا وہ اپنے گھر میں ہی تھا ،ڈارمہ اس لئے بھی کیا گیا کہ ن لیگ کی قیادت کو الیکشن میں ہارنے کی رپورٹس مل چکی تھی ،

منگل 19 ستمبر 2017 10:55

ن لیگ ،کارکنوں کو اغوا کرنے کا ڈرامہ بے نقاب
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19ستمبر2017ء) :ساندہ کے چیئر مین اویس چیمہ بلال یا سین کے انتخابی نتائج وصول کرتے رہے ،فرضی ڈرامہ رچا کر یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی ایکشن میں میں خفیہ ہاتھ کام کر رہے ہیں ،این اے 120کے اہم لیگی چیئر مین اور عہدداروں کو نا معلوم افراد کی طرف سے الیکشن کی رات کو اٹھائے جانے کا ڈرامہ بے نقاب ہو گیا ،مریم نواز اور دیگر مسلم لیگی جن افراد کے غائب ہونے کا ذکر کرتے رہے وہ نہ صرف الیکشن والے دن حلقے میں موجود تھے بلکہ مریم کی تقریر کے وقت جس مسلم لیگی امجد نزیر بٹ کا مریم نواز ذکر کر رہی تھیں وہ بھی اس وقت اپنے گھر میں موجود تھا ۔

ڈرامہ باقاعدہ ایک پلاننگ کے تحت کیا گیا اور جس وقت یہ ڈرامہ کا پلان بنایا جا رہا تھا ۔اس میٹنگ میں ایک سابق اعلی پولیس افسر بھی موجود تھا جس کو یہ ٹاسک دیا گیا تھا اس ڈرامہ کو حقیت کا رنگ دینے کے لئے کچھ پولیس افسروں اور اہلکاروں کو استعمال کرے اور ایک فرضی ڈرامہ کیا جائے تا کہ حلقہ کے لوگوں سے ہمدردی لی جا سکی کہ الیکشن میں خفیہ ہاتھ ہمارے خلاف کام کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی قیادت اس حلقے کے حوالے سے یہ رپورٹس مل چکی تھیں کہ وہ الیکشن ہار سکتے ہیں۔ ا لیکشن ہارنے کی صورت میں اس پراپیگنڈے پر کام کیا جا نا تھا ۔ جن جن یونین کونسلز کے حوالے سے ن لیگ نے دعوی کیا تھا ان تمام یونین کونسلزمیں ن لیگ جیتی بھی ہے ،اور ان یونین یونین کونسلز کے کسی وارڈ کے دفتر کو بند کروایا گیا اور نہ ہی کوئی ایسی چیز سامنے آئی ،ساندہ کے چیئر مین کے حوالے سے یہ بھی دعوی کیا گیا تھا کہ ان کو اغواہ کیا گیا ہے مگر جس وقت پولنگ کے نتائج آ رہے تھے اویس چیمہ بلال یسین کے ساتھ کھڑے تھے اور میڈیا نے ان کو کور بھی کیا۔

ن لیگ کا ڈرامہ اس وجہ سے بے نکاب ہو گیا کہ 15لوگوں کے غائب ہونے ککا دعوی کیا گیا مگر نام 4کے بھی پیش نہیں کئے گئے اور تو اور کئی اہم وزرا اور وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے بھی ن لیگیوں کے غائب ہونے پر سخت ایکشن کا کہا گیا ،پنجاب میں ان کی پالیس ہونے کے باوجود کسی ایک تھانے میں بھی کسی کی گمشدگی یا اغوا کی رپورٹ درج نہیں کروائی گئی اور نہ اس کے حوالے سے کسی نے بیان دیا ۔ ذرائع نے اس حوالے سے تصدیق کی کہ کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا ۔ 

متعلقہ عنوان :