پاکستان کے سارے لیڈرز چور ہیں، آرمی کے آنے پر عزت تک محفوظ ہو جاتی ہے۔ گلو بٹ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 19 ستمبر 2017 10:53

پاکستان کے سارے لیڈرز چور ہیں، آرمی کے آنے پر عزت تک محفوظ ہو جاتی ہے۔ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 ستمبر2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی کردار گلو بٹ کا کہنا تھا کہ میں ایک سماجی رہنما ہوں ، میں کوئی چور یا ڈاکو نہیں بلکہ میں سماجی کام کرتا رہا ہوں۔ میری سزا تین سال سے ایک مہینہ کم تھی جسے میں نے پورا کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کے شیشے توڑنے پر مجھے تو سزا ہو گئی لیکن ان لوگوں کو سزا کیوں نہیں ہوئی جنہوں نے لوگوں کا قتل کیا۔

یہ تو اب پاکستان کی عدالتوں کے ججز سے پوچھنا چاہئیے ۔ گلو بٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام لیڈرز چور ہیں آرمی کے علاوہ۔ کیونکہ جب آرمی آتی ہے تو عوام کو روٹی بھی سکون سے ملتی ہے اور ان کی عزت اور سب چیزیں بھی محفوظ ہو جاتی ہیں۔ گلو بٹ نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :