پی ٹی آئی کے دوسینئیر لوگ نہیں چاہتے تھے کہ این اے 120 کا ٹکٹ یاسمین راشد کو ملے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 19 ستمبر 2017 10:46

پی ٹی آئی کے دوسینئیر لوگ نہیں چاہتے تھے کہ این اے 120 کا ٹکٹ یاسمین راشد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 ستمبر2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی صابر شاکر نے کہا کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے لیے ڈاکٹر یاسمین راشد صاحبہ کے نام کا اعلان کیا تو پارٹی کے دو سینئیر لوگوں نے کوشش کی کہ این اے 120 کا ٹکٹ چودھری سرور کو مل جائے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ جب ان سے وجہ دریافت کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ چودھری سرور بہت تنگ کر رہا ہے اچھا ہے کہ یہاں سے اس کی ضمانت ضبط ہو گی اور گلاسکو جائے گا اور ہماری جان چھوٹے ۔ صابر شاکر کا کہنا تھاکہ عمران خان کو دیکھنا چاہئیے کہ ان کی پارٹی میں ایسے لوگ کون ہیں ۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: