احتساب عدالت میں شریف خاندان کیخلاف کرپشن ریفرنسز کی پہلی سماعت، نیب کی جانب سے شریف خاندان کے ارکان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا مسترد

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 19 ستمبر 2017 10:29

احتساب عدالت میں شریف خاندان کیخلاف کرپشن ریفرنسز کی پہلی سماعت، نیب ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19ستمبر۔2017ء) احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے شریف خاندان کے ارکان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف ان کے بچوں اورداماد کیپٹن صفدر کو چھبیس ستمبرکو پیش ہونے کا دوبارہ حکم دے دیاہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں آج شریف خاندان کے خلاف کرپشن ریفرنسز کیسز کی سماعت ہوئی، جج محمد بشیر نے نیب ریفرنسز پر سماعت کی، اس موقع پر نیب کی جانب سے ملزمان کے جاری کیے گئے سمن کی تعمیلی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شریف خاندان کے سمن طلبی ان کے سیکیورٹی انچارچ نے وصول کئے جبکہ حسین اورحسن نوازکے سمن کسی نے وصول نہیں کئے۔نیب کی تعمیلی رپورٹ پر جج نے کہا کہ ملزمان کے سمن جاری کیے تھےسیکیورٹی افسر کے نہیں ،اگر سمن سیکیورٹی انچارج کو دیئے گئے تو اسکا بیان بھی ساتھ ہونا چاہیے تھا، ہم نے لیگل پراسیس چلانا ہے ورنہ عدالتی کارروائی میڈیا والے بھی بتا دیتے ہیں۔جس پرنیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کیس کا فیصلہ چھ ماہ میں کرنے کاحکم دے رکھا ہے،احتساب عدالت کےجج نے کہا کہ یہ ہدایت عدالت کو ہے اس کو میں نے دیکھنا ہے، لیکن اس دوران آپ کی کار کردگی بھی دیکھ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :