وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے جنرل الیکٹرک کے نائب صدر جان رائس کی ملاقات

پاکستان جنرل الیکٹرک کمپنی کی مہارت سے بہت فوائد حاصل کر رہا ہے‘ غیر ملکی کمپنیوں کے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے دروازے کھلے ہیں‘ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

منگل 19 ستمبر 2017 08:10

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے جنرل الیکٹرک کے نائب صدر جان رائس نے یہاں نیویارک میں ملاقات کی۔ جان رائس نے کہا کہ پاکستان جنرل الیکٹرک کیلئے ایک اہم مارکیٹ ہے۔ نائب صدر نے کہا کہ ہم پاکستان میں اپنے کاروبار کو بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں۔ جان رائس نے کہا کہ پاکستان میں لوکو موٹیو اور شعبہ صحت میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جنرل الیکٹرک کی پاکستان سے وابستگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جنرل الیکٹرک کمپنی کی مہارت سے بہت فوائد حاصل کر رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ غیر ملکی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے دروازے کھلے ہیں۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مزید امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے خوش آمدید کہیں گے۔