آرٹس کونسل آف پاکستان لاڑکانہ میں ڈرامہ فیسٹول جاری

منگل 19 ستمبر 2017 00:01

لاڑکانہ۔18ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) محکمہ ثقافت سندھ کی جانب سے آرٹس کونسل آف پاکستان لاڑکانہ میں ڈرامہ فیسٹول جاری ہے جہاں اسد کھوکھر کا لکھا گیا اسٹیج ناٹک ‘‘پیار دریاہ آ’’ قربان شیخ کی ہدایتکاری میں پیش کیا گیا۔ جس میں کالج سندھو نے دیہاتی لڑکی مٴْرک، جمال مغیری نے صابو، اعجاز چانڈیو نے سلامت کا جبکہ نیاز گھانگھرو، احمد پٹھان، عرفان تاج اور دیگر نے بھی اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈرامے میں پیار کی قربانی اور غریب کو نوکری نہ ملنے کے معاملات کو فوکس کیا گیا جسے دیکھ کر بیٹھے ہوئے لوگوں نے زبردست پسند کیا جبکہ ڈرامے میں شامل کئے گئے گیتوں پر لوگ جھوم اٹھے۔ ڈرامے کے اختتام پر صدر لاڑکانہ شہری اتحاد نیاز حسین ابڑو نے آرٹس کونسل آف پاکستان لاڑکانہ کو 10 ہزار روپے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج کل کے ماحول میں ایسے فیسٹیول کا انعقاد تمام ضروری ہے جس کے لوگوں کو تفریح ملتی ہے، ڈرامے میں ایک بہتر پیغام دیا گیا جس سے معاشرے میں موجود مسائل کی نشاندہی بھی ہوتی ہے۔ ڈرامے میں آرٹس کونسل آف پاکستان کے صدر عزیز سانگی، حنیف سہاگ، رضوان گل، منور رند، علی روشن شیخ، عاشق دایو اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :