بل ادا کرنے والے صارفین اور تاجروں کے گھروں اور دکانوں میں گھس کر چیکنگ کا جبری طریقہ ناقابل قبول ہے، حاجی ہارون میمن، بانی آل سکھر اسمال ٹریڈرز

منگل 19 ستمبر 2017 00:01

سکھر۔18ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے بانی حاجی محمد ہارون میمن نے کہا ہے کہ سیپکو کی جانب سے بل ادا کرنے والے صارفین اور تاجروں کے گھروں اور دکانوں میں گھس کر چیکنگ کا جبری طریقہ ناقابل قبول ہے ، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں سیپکو کیخلاف شکایات کیلئے آنے والے گھریلو اور تجارتی صارفین کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر گلزار بھٹو ،حاجی صابر ،محمد طاہر خان، فیاض خان، مولانا عثمان فیضی، برکت علی سولنگی صابر کپتان ،بدر رفیق قریشی، خواجہ جلیل احمد ،عبدالمتین بندھانی، حاجی انور وارثی، محمد زاہد یامین ، ملک رضوان الحق، عبدالرحمن انصاری، حاجی محمد شفیع عباسی ، عبدالرحیم سیٹھی، خواجہ جلیل احمد،زاہد اقبال ، عطا محمد قریشی ، شاکر کمبوہ اور محمد علی میمن ، رضوان لالا جندہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

حاجی محمد ہارون میمن نے کہا کہ ہمارے پاس متعدد شکایات ہیں کہ سیپکو کے افسران واہلکار بجلی کے بل ادا کرنے والے صارفین کو بھی تنگ و پریشان کرتے ہیں۔ ڈیٹکشن بل ادا کرنے والے صارفین کو لگائی جاتی ہے اوور ریڈنگ اور اضافی بل بھی بل ادا کرنے والے تجارتی و گھریلو صارفین کو جاری کیے جاتے ہیں یہ ظلم و نا انصافی ہے۔